About

An age which is incapable of poetry is incapable of any kind of literature except the cleverness of a decadence.

post

Introduction

Khurram Murad was born in Bhopal, India in 1932, and migrated to Pakistan in 1948. He studied civil engineering at the University of Karachi (BEng. 1952), securing 1st place in the University, and went on to study in the University of Minnesota (USA) (MSc. 1958), he worked as a leading consulting engineer in Karachi, Dhaka, Tehran and Riyadh. Associated Consulting Engineers Ltd., with which he worked as a chief engineer and resident director, was responsible for the initial design and electrification of the extension of the Masjid al-Haram, Makkah and Khurram Murad played an important role in the formulation and implementation of the plans for extension of the Haram. Khurram Murad occupies a place of distinction in the intellectual firmament of contemporary Islam. A thinker, an orator and a prolific writer, he has been one of the architects of current Islamic resurgence. While his da'wah activities began in Pakistan, he has been involved in the promotion of the Islamic movement in Asia, Europe, Africa and the Americas. As a teacher and a da'iyah his speeches and thoughtful orations have inspired thousands of young men and women all over the world. As chief of the training departments of the Jamiat, the Jamaat and as an active resource-person in training programmes in the UK and America, he played a key role in the character-building of the youth in the Islamic Movement


Profile

خرم مراد (۱۹۹۶۱۹۳۲) عالم اسلام کے معروف دانش ور اور ایک ممتاز رہنما تھے۔ ریات بھوپال میں ۳ نومبر۱۹۳۲ کو پیدا ہوئے۔ گھر پر والدہ محترمہ سے قرآن پاک اُردو ترجمہ کے ساتھ پڑھا۔ یوں خرم صاحب کے لیے والدہ ایک اُستاد، عربی اور سب سے بڑھ کر قرآن کی معلمہ تھیں۔ ۱۹۵۳ میں انہوں نے این ای ڈی انجیئرنگ کالج، کراچی سے سول انجینرنگ میں بی ای اور ۱۹۵۸ میں یونیورسٹی آف مینی سوٹا، امریکہ سے ایم ایس کی ڈگریاں اعلیٰ اعزاز کے ساتھ حاصل کیں۔ امریکہ میں قیام کے دوران عیسائی مشنریوں سے اسلام اور عیسائیت پر مکالمات کیے۔ وہاں کے گرجا گھروں اور سماجی تقاریب میں شرکت کر کے اسلام اور پاکستان کے بارے میں تقاریر کیں۔ دوران تعلیم طالب علموں کی سماجی، اصلاحی اور علمی سرگرمیوں سے وابستہ رہے۔ ۱۹۵۵ تا ۱۹۵۷ این ای ڈی انجینئرنگ کالج میں لیکچرار رہے۔ وہ ملک کے ایک ممتاز انجینئر کی حیثیت سے مشہور مشاورتی فرم، ایسوسی اینڈ کنسلٹنگ انجینئرز (اے سی ای) میں بطور چیف انجینئر اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر (مشرقی پاکستان) پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے رہے۔ دوران ملازمت پاکستان کے علاوہ ایران اور سعودی عرب میں بڑے تعمیراتی منصوبوں میں خدمات سر انجام دی۔ اس ضمن میں مکہ مکرمہ کی توسیع نو میں حصہ لیا۔

ملک عزیز میں جمہوریت کی بحالی، عوامی خدمت اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اسی راہ پر چلتے ہوئے پہلے ۱۹۴۶ میں قید و بند سے گزرے اور پھر ۱۹۷۱ میں سقوط مشرقی پاکستان کے بعد ڈھائی برس بھارت میں بطور جنگی قیدی پابند سلاسل رہے۔

جناب خرم مراد نے موجود معلومات پر اکتفا کرنے کے بجائے تحقیق اور تفکر و تدبر کے مشکل راستے کو منتخب کیا۔ سعودی عرب سے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد ۱۹۷۷ سے ۱۹۸۷ تک وہ معروف علمی و تحقیقی ادارے دی اسلامک فاونڈیشن میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان اختلاف اور اتفاق کی بنیادوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ، اس راستے کی نشان دہی کی جن پر چل کر مغربی دنیا پر سکون اور مسلم دنیا پر وقار زندگی کا انتخاب کر سکتی ہے۔ انہوں نے یورپ میں مسلمانوں کی تنظیموں سے رابطے کا فریضہ بحسن خوبی انجام دیا۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور عام طلبہ کی معیاری تعلیمی ضروریات پورا کرنے کے لیے‘ انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ’(آئی ایل ایم) قائم کرنے میں فکری اور علمی مدد کی۔ ازاں بعد یہ ادارہ ترقی کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی صورت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ سندھی میں معیاری تحقیقی لٹریچر کی اشاعت کے لیے ‘مہران اکیڈمی’ قائم کرنے کے لیے عملی پیش رفت کی۔ جبکہ اُردو میں سستے اور معیاری لٹریچر کی طباعت کے لیے منشورات اور سمعی و بصری موازے کی تیاری کے لیے ادارہ، سمع و بصر قائم کیا۔ ان کی رہنمائی میں علمی ریسرچ کے کئی منصوبوں کے علاوہ ۱۰۰ سے زیادہ کتابوں کی اشاعت کا کام ہوا۔ اُردو میں ان کی ۱۱۷ اور انگریزی میں ۴۰ چھوٹی بڑی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ وہ برطانیہ سے شائع ہونے والے سہ ماہی جریدے‘ دی مسلم ورلڈ بک ریویو’ اور ‘ماہانہ ترجمان القرآن’ لاہور کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ۱۹ دسمبر ۱۹۹۶ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

Meet Our Team
pastor
SALEEM MANSOOR KHALID
President
pastor
MUSLIM SAJJAD
Managing Director
pastor
Shaheen Rasheed
Executive Director
pastor
TAHSEEN AHSAN BUTT
Chief Editor
pastor
Rashid Ilyas Meher
Head Media
pastor
M. NOOR UL HUDA MOHSIN
Content producer

Contact us

We are a Dynamic and Engaged platform Dedicated to teachings of Khuram Murad and his guidance.